چائلڈ پروٹیکشن بیوروبچوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کابھی آغاز

چائلڈ پروٹیکشن بیوروبچوں کو باعزت  روزگار کی فراہمی کابھی آغاز

لاہور(اے پی پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ورہنمائی کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اہم اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کی زیرِ سرپرستی ادارے نے نہ صرف بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا بلکہ ان کی بحالی، خودمختاری اور ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ بیورو میں مقیم بچوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں جو بیورو کی ایگزٹ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں