10محرم الحرام،پانی کی فراہمی نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور(این این آئی)محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران نکاسی آب اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اہم احکامات جاری کیے ۔ہدایات کے مطابق 10 محرم الحرام کو تمام واسا ایجنسیاں جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ اور مشینری تعینات کریں گی۔ تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی سے بچا جا سکے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی ہے کہ واٹر سپلائی کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے ، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز چوبیس گھنٹے کام کرتے رہیں۔