میٹرو بس : نجی کمپنی سے مانیٹرنگ کرانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس پر آئے روز لڑائی جھگڑے اور چوری کے واقعات، لاہور میٹرو بس میں سی سی ٹی وی نظام کی تنصیب کا منصوبہ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نجی کمپنی سے مانیٹرنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
سی سی ٹی وی کیمروں اور متعلقہ آلات کی تنصیب، جانچ اور انٹیگریشن کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اظہار دلچسپی طلب کر لیے ،منصوبہ مبینہ طور پر بسوں اور سٹیشنز پر سکیورٹی کی نگرانی بہتر بنانے کے لیے شروع ہوگا،اتھارٹی کی جانب سے11رکنی ٹینڈر ایویلیوایشن کمیٹی قائم کر دی گئی، میٹرو بس سسٹم میں سکیورٹی کے حوالے سے ماضی میں کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں،ماضی میں آنے والی ان شکایات پر عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔