ڈی پی آئی ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال
لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکٹریشن میں ملازمین نے اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال کردی۔
سی پی آئی کالجز میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی ۔ملازمین نے تمام برانچوں میں کام بند کروا دیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈی پی آئی کے ناروا رویہ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کرینگے۔