مون سون، واسا میں 3 ماہ فیلڈو ٹیکنیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

 مون سون، واسا میں 3 ماہ فیلڈو ٹیکنیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں مون سون کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی،واسا میں 30 ستمبر تک فیلڈ اور ٹیکنیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

گریڈ ایک سے 17 کے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی لگادی گئی۔ ایڈجسٹمنٹ ری ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایم ڈی کو تبادلے کا اختیار ہوگا۔ایم ڈی واسا کے احکامات پر نئے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز نے جوہر ٹاؤن میں خیابان فردوسی پر ٹرنک سیور لائن منصوبے کی رفتار، تکنیکی پہلوؤں اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔بروقت تکمیل اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔وائس چیئرمین کو ایکسین پراجیکٹ مظفر عباس نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں