پنجاب بھر میں 48880 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم

پنجاب بھر میں 48880 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں محرم کی 4531 مجالس وجلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کرتے ہوئے 48880 عزاداروں کو سروسزفراہم کی گئیں۔

انہوں نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں محرم میں ایمرجنسی سروسز فراہمی بارے جائزہ اجلاس میں اس اہم موقع پر اپنی چھٹیاں عوامی خدمات پر قربان کرنے پرتمام ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں