ننکانہ میں 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری

ننکانہ میں 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے اراضی پر قبضے کیخلاف سیکرٹری فنانس ہائیکورٹ بار کی درخواست پر آئی جی، ڈپٹی کمشنر ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عبہر گل نے سیکرٹری خزانہ ہائیکورٹ بار حام اللہ کی درخواست پر سماعت کی، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں 25 ایکڑ اراضی کے مالکانہ حقوق حاصل ہیں، بعض افراد اراضی پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں عدالت پولیس کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں