بلڈ پریشر ، نظام تنفس کیلئے تیار دوا پاکستان میں دستیاب

بلڈ پریشر ، نظام تنفس کیلئے تیار دوا پاکستان میں دستیاب

لاہور(سجاد کاظمی سے)بلڈ پریشر اور نظام تنفس کے لیے بنائی جانے والی دوائی پاکستان میں دستیاب ہو گئی ہے اور یہ دوا تاڈیلا فل جنسی امراض کے لیے بھی کارآمد ہے جو سائلس برانڈ کے نام سے پاکستان میں سمگل ہوکر آرہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سائلس کے نام سے سمگل شدہ آنے والی دوا کو پاکستان میں بھی رجسٹر کرلیا گیا ہے ۔اس دوا کی چار پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن جاری کی گئی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر تاڈیلافل دوا کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف سیلڈنافیل سائٹریٹ دستیاب تھے جو کہ پہلے ہی ڈریپ سے رجسٹرڈ ہیں۔ماضی میں جنسی امراض کی یہ دوائیں اسمگلنگ، غیر قانونی فروخت اور ناقص معیار کے ساتھ پاکستان بھر میں آسانی کیساتھ دستیاب تھیں، جو عوامی صحت کے لیے ایک خطرہ تھیں۔ یہ دوا عوام اور ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے مفید ہوگی۔ چند سال قبل تک ملک میں تقریباً 33 کے قریب جعلی اور غیر رجسٹرڈ برانڈز دستیاب تھے ، جن میں سے اکثر بھارت سے سمگل شدہ یا غیر قانونی طور پر درآمد شدہ تھے ۔ خاص طور پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ان جعلی برانڈز کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔اس وقت سیلڈنافیل سائٹریٹ ویاگرا پر مشتمل شربت اور دیگر فارم کے برانڈز غیر قانونی طریقوں سے دستیاب تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں