پی ٹی آئی رہنماکی گاڑی قبضے میں لینا غیر قانونی قرار،تفصیلی فیصلہ
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کے ویگو ڈالہ حوالگی کیس میں فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کسٹمز حکام کی جانب سے گاڑی قبضے میں لینے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ کسٹمز حکام نے اکمل خان کا ویگو ڈالہ غیر قانونی طور پر قبضے میں لیکر کارروائی شروع کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ گاڑی 2005 میں خریدی گئی اور اسکی قانونی دستاویزات مکمل ہیں، گاڑی کو صرف رنگ کی تبدیلی پر بند نہیں کیا جا سکتا۔