وقف بورڈ: 50 کروڑ کی قیمتی پراپرٹی واگزار
لاہور(سٹاف رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ایک اور بڑی کامیابی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان کی سربراہی میں تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی 6 کنال 12 مرلہ کمرشل قیمتی وقف پراپرٹی غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروالی گئی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان نے ایبٹ روڈ پر واقع یہ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے بازیاب کرا کر پراپرٹی کو سیل کر کے قبضہ حاصل کر لیا۔ کارروائی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسپکٹر مجاہد مرتضیٰ ،سب انسپکٹر بینش رحمان ، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ رانا قادراور متروکہ وقف املاک بورڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔