ہیلتھ یونیورسٹی :نرسنگ فائنل امتحان کے نتائج
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس سی پوسٹ آر این نرسنگ فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پوزیشن ہولڈرز میں نمایاں کارکردگی آزاد جموں و کشمیر کے سٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپور کی طالبات نے دکھائی۔ ماریہ عباس نے 500 میں سے 449 نمبر لے کر پہلی جبکہ سمرا کوثر نے 446 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن لاہور کے سعیدہ وحید کے حصے میں آئی۔