نجی سکولوں کو فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہ کرنیکی ہدایت

نجی سکولوں کو فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہ کرنیکی ہدایت

لاہور(خبرنگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی سکولوں کو پابند کیا ہے کہ ٹیوشن فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق  اتھارٹی نے نجی سکولوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردیں، پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے ۔فیس میں تاریخ کی وجہ سے کسی طالب علم کو سکول سے نہیں نکالا جاسکتا۔کسی طالب علم سے ایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں