پی ایم ایس امتحان میں پاس امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ جاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پراونشل مینجمنٹ سروس پی ایم ایس کے امتحان میںپاس ہونیوالے امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ مختلف مراحل میں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پراونشل مینجمنٹ سروس پی ایم ایس 2023پاس کرنیوالے 391 امیدواروں کا سائیکالوجیکل اسیسمنٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی مختلف مراحل میں جاری ہے ،سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کا ٹیسٹ پی پی ایس سی امتحانی مرکز جوہر ٹاؤن میں لیا گیا جس میں لاہور سرگودہا اور فیصل آباد کے 233 امیدواروں نے شرکت کی، سائیکلوجیکل اسیسمنٹ پی پی ایس سی آفیسرز سینئر سائیکالوجسٹ قدسیہ نشین اور سائیکالوجسٹ سدرہ علی کی زیر نگرانی میں لیا گیا۔