پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کیلئے تیاریاں مکمل

پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ اور کلائمیٹ چینج کے اثرات میں کمی کے لئے پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پنجاب حکومت کے اقدامات کلائمیٹ ایکشن ایجنڈے کے تحت عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے ۔ کمالیہ میں شجرکاری کے لئے 60 ایکڑ پر نرسری کا قیام اور مقامی درختوں کی لاکھوں اقسام کی افزائش مکمل ہوگئی ہے۔ نرسری میں شیشم، سمبل، سریس اورشہتوت کے قدرتی اور ماحول دوست درخت اگائے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ فی ایکڑ 40 ہزار شیشم و شہتوت، 20 ہزار سمبل و سریس کی افزائش کی گئی ہے ،شجر کاری مہم سے گرین کور میں واضح اضافہ متوقع ہے ۔مون سون شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی، زمینی کٹا ؤکی روک تھام اور ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی۔ سی ایم پی پی منصوبہ مقامی بایو ڈائیورسٹی کے تحفظ، زمینی نمی برقرار رکھنے اور موسمی شدت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں