پاکستان، سعودیہ نے ابراہم اکارڈ پر دستخط نہیں کیے، طاہر اشرفی

پاکستان، سعودیہ نے ابراہم اکارڈ پر دستخط نہیں کیے، طاہر اشرفی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کوحالیہ جنگ میں عبرتناک شکست دینے پر اس وقت دنیا کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔

 یہ بہترین موقع ہے کہ فلسطین اور کشمیر کو آزادی دلائی جائے پاکستان اور سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی اسکا حصہ ہیں ۔محرم میں قوم نے جس وحدت کا مظاہرہ کیا وہ مثالی ہے پر امن محرم کے انعقاد پر فوج سمیت سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے لاہور پریس کلب میں مولانا عبدالغفار روپڑی، علامہ کاظم رضا ودیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا فلسطین کا آزاد ریاست کے علاوہ کوئی حل نہیں بھارت جان لے کہ کشمیر کشمیریوں کا حق ہے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب نے سب سے پہلے ایران کی حمایت کی، امت مسلمہ کو اسی اتحاد کی ضرورت ہے جو ایران اسرائیل جنگ کے دوران بنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں