پھولنگر میں نئے سینٹر آف ایکسی لنس کی تعمیر کی منظوری

پھولنگر میں نئے سینٹر آف ایکسی لنس کی تعمیر کی منظوری

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی احمر ملک نے دانش سکول اینڈ سنٹرز آف ایکسیلنس اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں تونسہ اور منکیرہ میں 4 نئے دانش سکولز(بوائز اینڈ گرلز)اور چکوال و پیر محل میں سنٹرز آف ایکسیلنس کے رواں سال آغاز کی منظوری دی گئی جبکہ پھولنگر ضلع قصور میں نئے سینٹر اف ایکسیلنس کی تعمیر اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری ہوئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے دانش سکولز میں بلوچستان کے صوبائی کوٹہ کے تحت داخل ہونے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دانش سکولوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سینٹرز اف ایکسیلنس سکولوں میں طلبا کی گنجائش بڑھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ دانش سکول کم وسیلہ بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں