کالج آف آف تھلمالوجی میو ہسپتال میں بینائی بحالی کے آپریشن
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کالج آف آفتھلمالوجی میو ہسپتال میں آنکھوں کی کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کا سلسلہ جاری ہے ۔
امریکی ڈاکٹر مفیز چوہان اور ظفر اینڈ میر فاؤنڈیشن کے تعاون سے بینائی بحالی کے آپریشن کئے گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی صحت کی مفت سہولیات کے ویژن کے تحت کام جاری ہے ۔24گھنٹوں میں میو ہسپتال لاہور میں چھ کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز مکمل کی گئیں، ایسے مریضوں کی پیوند کاری کی گئی جو دونوں آنکھوں کے نابینا پن میں مبتلا تھے ۔پر اہل آفتھمالوجی کالج پروفیسر معین احمد کا کہنا ہے کہ آج کی چھ سرجریز غریب مریضوں کے لیے زندگی بدل دینے والا قدم ہیں۔