دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف قوم متحد :خالد مسعود سندھو
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں،
بلوچستان میں بس سے مسافروں کو اتار کر گولیاں مارنا، باجوڑ میں مولانا خان زیب کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام کاروائیوں میںفتنۃ الہندستان ملوث ہے ، اتحاد امت کا عملی نمونہ چند دنوں میں ملک بھر میں نظر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف قوم متحد ہے ۔