آؤٹ سورس :جعلی داخلوں ، افسروں کی مانیٹرنگ کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)جعلی انرولمنٹ کو چیک کرنے اور مانیٹرنگ افسران کی بھی مانیٹرنگ ہوگی ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نیا طریقہ کار نکال لیا۔ موبائل سمز کے ذریعے سے مانیٹرنگ افسران کی مانیٹرنگ ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اینرولمنٹ کرنے والے اساتذہ و سکول سربراہان کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پی ایم آئی یو کی ٹیم کسی بھی وقت سکول وزٹ کرکے رجسٹر چیک کریں گی،انسپکشن ٹیموں کی جی پی آر ایس سے لوکیشن چیک کیجائے گی ،جعلی اینرولمنٹ پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی ،پنجاب بھر میں ابھی تک 18 لاکھ اور لاہور میں 45 ہزار جعلی اینرولمنٹ پکڑی جاچکی ہے ،اینرولمنٹ کا ڈیٹا درست کرنے کے بعد سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے فیزتھری کا آغاز کیا جانا ہے ،فیزتھری میں مزید سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے پنجاب حکومت نے بھی منظوری دے دی ہے ۔