سابق لیسکو چیف کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

سابق لیسکو چیف کیخلاف تاحکم ثانی  تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کیخلاف انکوائری کا معاملہ، ہائیکورٹ نے لیسکو چیف سمیت دیگر فریقین کو شاہد حیدر کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے بورڈز آف ڈائریکٹرز لیسکو اور انکوائری کمیٹی سے 2 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شاہد حیدر کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں