مرغی سستی کرنے کیلئے حکومت پالیسی بدلے : صدر پولٹری ایسوسی ایشن
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید نے کہا ہے کہ برائلر مرغی میز پر آنے تک 60 فیصد ٹیکسز سے گزرتی ہے۔
مرغی پر 40 فیصد اصل کاسٹ آتی ہے جبکہ 60 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستی پروٹین عوام کو دینے کے لیے حکومت کو اپنی غلط پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔ طارق جاوید نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ بے شمار ٹیکس ہیں۔