محکمہ ہاؤسنگ 52 : ہزار گھروں کیلئے 60 ارب کے قرضے فراہم
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں کی تکمیل کے لیے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔
مستحق خاندانوں تک زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اب تک 51 ہزار 900 سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے 60 ارب 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرض دیے جا چکے ہیں۔ چھ ماہ میں 50 ہزار خاندانوں کو قرض کی فراہمی کا ہدف مکمل کرنے پر معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت اجلاس میں اخوت، این آر ایس پی اور آر سی ڈی پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیلڈ میں درپیش مشکلات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ ڈی جی پھاٹا نے قرض کی مزید جلد فراہمی کے لیے سکریننگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی۔عوام بلاسود قرض کے لیے ‘‘اپنی چھت اپنا گھر’’ پورٹل پر براہ راست درخواست دے سکتے ہیں جبکہ معلومات کے لیے 080009100 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔