ہائیر :گرلز سکول کیرکلاں میں جدید لائبریری کاقیام

ہائیر :گرلز سکول کیرکلاں میں جدید لائبریری کاقیام

لاہور(سٹاف رپورٹر)ہائیر ہمیشہ تعلیم کی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں ضرورت کی بنیاد پر سکالرشپس کی فراہمی سے لے کر تعلیمی کارکردگی کے فروغ تک، ہائیر علم سے اپنی وابستگی کو مستقل اور مؤثر انداز میں نبھاتا آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسی سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ہائیر نے اب سکول لائبریری انیشیٹو کا آغاز کیا ہے جس کی ابتدا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کیر کلاں میں ایک مکمل سہولتوں سے آراستہ لائبریری کے قیام سے کی گئی ہے ،تعلیم کے ذریعے مستقبل میں سرمایہ کاری گھریلو مصنوعات میں عالمی رہنما اور سماجی ذمہ داری سے پختگی سے جڑے برانڈ کے طور پر ہائیر پاکستان کے مستقبل میں تعلیم کے ذریعے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ یہ نئی لائبریری اسی وسیع مقصد کا حصہ ہے جس کے تحت پسماندہ علاقوں میں طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ کوشش ہائیر کے اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ تعلیم صرف ایک ذریعہ نہیں بلکہ افراد کوبااختیار بنانے کا راستہ ہے ۔یہ لائبریری محض ایک جگہ نہیں بلکہ امکانات کا ایک ذریعہ ہے ۔ یہاں تعلیمی کتب، لٹریچر، حوالہ جاتی مواد اور ڈیجیٹل معلومات کی سہولیات موجود ہیں جن کا مقصد طلبا میں تجسس، تخیل اور خودمختار سوچ کو فروغ دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں