دوبارہ خلاف ورزی پر بھٹہ مسمار کردیاجائے :ہائیکورٹ
لاہور(کورٹ رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے اخبارات سے بیان بارے معذرت جاری کرائیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے بھٹوں کو بھاری جرمانہ اور دوبارہ خلاف ورزی پر بھٹہ مسمار کر دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کا عبوری حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے کے قرار دیا گیا ہے کہ بتایا گیا کہ ڈی جی پی ایچ اے نے نہر سے درخت کاٹنے کا بیان نہیں دیا،ڈی جی پی ایچ اے اخبارات سے بیان بارے معذرت جاری کرائیں،نیسپاک نہر پر ٹرانسپورٹ سہولت کی ماحولیات کے تناظر میں رپورٹ پیش کرے ،عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نہر سے درختوں کی کٹائی پر پابندی یے ،نہر پر ییلو لائن منصوبے کیلئے عالمی معیار کا غیر جانبدار کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں،شیخوپورہ ہرن مینار کے قریب دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کی موجودگی پر تشویش ہے ،محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسر کو راجن پور ٹرانسفر کیا جائے ،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے بھٹوں کو بھاری جرمانہ اور بیان حلفی لیا جائے ،بیان حلفی کی خلاف ورزی پر بھٹوں کو مسمار کردیا جائے ،موٹر وے پولیس خلاف ورزی کے مرتکب بھٹوں بارے رپورٹ دے ،ممبر کمیشن نے ایم اے او کالج کے بارے اقدامات کی رپورٹ پیش کی،ممبر کمیشن نے مون سون کے دوران درخت لگانے کے شیڈول بارے بھی رپورٹ پیش کی،عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹس 28 جولائی کو پیش کی جائیں۔