پی پی ایس سی : مختلف محکموں کے تحریری نتائج کا اعلان
لاہور(خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں سٹینوگرافر کی 215 اور پنجاب پولیس میں سٹینوگرافر کی 277 اسامیوں سمیت مختلف محکموں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن نے مجموعی طور پر 13 مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی، محکمہ فنانس میں انٹرنل آڈٹ سپیشلسٹ کی ایک اسامی کے لیے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و فشریز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی 12 اسامیوں کے لیے 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں سٹرکچرل انجینئر کی ایک اسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 215 اسامیوں کے لیے امیدواروں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں، جن میں 292 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے ۔23 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں،محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ میں سائنٹفک آفیسر (پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس) کی 19 اسامیوں کے لیے 18 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔