ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل استعمال کیا جائے : ڈی سی
قصور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنرعمران علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، زیر تعمیر اورنئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ مفاد عامہ کیلئے شروع کی گئیں سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ۔ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور انکی مشکلات دور کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ متعلقہ ادارے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے اور جلد از جلد زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔