پلان روڈز کی لینڈ ایکوزیشن ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سٹرکچر پلان روڈز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈزاورلینڈ ایکوزیشن پراسس ڈیجیٹل بارے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ایل ڈی اے اور پیلرا کا لینڈ ایکوزیشن پراسس کی بہتری اور ڈیجیٹل ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سٹرکچر پلان روڈز کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے ، ایڈیشنل ڈی جی پیلرا نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹرکچر پلان روڈز کا پہلی دفعہ ریکارڈ آغاز سے ہی آن لائن کرے گا۔ پیلرا، ایل ڈی اے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر 6 سٹرکچر پلان روڈز کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرے گا۔ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے سے لینڈ ایکوزیشن اور شہریوں کو ادائیگی کا پراسس آسان اور ڈیجیٹل ہو گا۔سٹرکچر پلان روڈز کا پہلے دن سے ہی ریکارڈ آن لائن کرنے سے شہریوں کو سہولت ہو گی۔ سٹرکچر پلان روڈ پر کمرشل رائٹس سے متعلقہ ریکارڈ بھی آن لائن کیا جائے گا۔