سیکرٹریٹ : مقبرہ انار کلی کا بحالی منصوبہ 75 فیصد مکمل

سیکرٹریٹ : مقبرہ انار کلی کا بحالی منصوبہ 75 فیصد مکمل

لاہور(سہیل احمد قیصر)سول سیکرٹریٹ لاہور میں واقع مقبرہ انارکلی مغل دور کے ابتدائی مقابر اور اہم ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مقبرہ مغل شہنشاہ جہانگیر نے انارکلی کی محبت میں تعمیر کیا تھا۔

اِن دنوں والڈ سٹی اتھارٹی تاریخ کے اِس اہم نقش کی بحالی کے منصوبے پر کام کررہی ہے جس کا 75فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔124ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ گزشتہ سال شروع ہواتھا جو آئندہ سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔بتایاگیا ہے کہ چونے کے پلستر کا اندرونی اور بیرونی کام 95 اور نقاشی کا کام تقریباً 80 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے جبکہ روایتی غالب کاری اور مقرنس کاری کا کام بھی 75 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ۔ اگلے مرحلے میں مقبرہ کے فرش اور فریسکو پینٹنگز کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔اِس حوالے سے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ تانیہ قریشی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ انارکلی کا مقبرہ صرف ایک عمارت ہی نہیں بلکہ ہماری ثقافتی پہچان کا حصہ ہے ۔ ہم روایتی طریقوں اور ماہر کاریگروں کی مدد سے اس تاریخی ورثے کو محفوظ کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسے دیکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں