سکولوں میں سمرکیمپ لگانے کی مدت ختم ، توسیع کی درخواست مسترد
لاہور(خبر نگار)پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی مدت ختم ہوگئی۔ تاریخ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے مقررہ تاریخ کے بعد سمر کیمپ لگانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 15 جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی تھی۔