قصور:گستاخی پر مقدمہ درج
قصور(خبرنگار)تھانہ صدر قصور کی حدود ذوالفقار ٹاؤن میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اُس نے امت مسلمہ کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کیے ، جس سے شہریوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ۔
واقعہ 17 جولائی 2025 کی شام پانچ بجے پیش آیا، جب دکاندار اور دیگر افراد موقع پر موجود تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔