اپنی چھت اپنا گھر، پہلے مرحلے میں 20ہزار گھر بنانیکامنصوبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
جس پر 65 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گھروں کی فراہمی پنجاب کے 21 اضلاع میں کی جائے گی، جہاں زمین کا تعین مکمل ہو چکا ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اہل افراد کے انتخاب اور درخواست کے طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔