کالجز میں بیک وقت دونوں شفٹوں میں داخلوں سے روک دیاگیا
لاہور(خبر نگار)بیک وقت دونوں شفٹوں میں ایڈمیشن سے روک دیا گیا۔ ڈائریکٹر لاہور کالجز کی لاہور ڈویژن کے کالج سربراہان کو ہدایت۔ پہلے فرسٹ شفٹ میں ایڈمیشن ٹارگٹ کو پورا کیا جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک فرسٹ شفٹ میں ایڈمیشن پورے نہیں ہوتے دوسری شفٹ میں داخلے نہ کیے جائیں۔ مارننگ شفٹ کے داخلوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔ کالجز کے سربراہان ذاتی فائدے کیلئے سیکنڈ شفٹ میں داخلے کرتے ہیں۔