اپنی چھت اپنا گھر، اپنی زمین اپنا گھر پروگرامز کا فریم ورک پیش
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے حکومت کے ہاؤسنگ سیکٹر کے اہم منصوبوں پر بریفنگ دی اوراپنی چھت اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر پروگرامز کا فریم ورک پیش کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے ان اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھرکے تحت 51 ہزار خاندانوں کو قرضے دیئے جا چکے ہیں جبکہ اپنی زمین اپنا گھرکیلئے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔افورڈیبل ہاؤسنگ سکیم کے تحت 20 ہزار گھروں کی فراہمی کا منصوبہ زیر عمل ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کی سہولت کیلئے بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ این او سی اجرا کا دورانیہ 35سے کم کر کے صرف 5 دن تک لانے پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ہاؤسنگ سیکٹر میں انقلابی جدت لائی جا رہی ہے۔