معمر شخص کی لاش برآمد
قصور،کھڈیاں خاص (خبرنگار،نمائندہ دنیا) کھڈیاں پرانا لاری اڈا مولانا صادق روڈ پر 60 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔
جسکی شناخت صدیق عرف گھمن سائیں کے نام سے ہوئی جو گاؤں بیٹو کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔