سانپ کے ڈسے شخص کی طبی امداد

سانپ کے ڈسے شخص کی طبی امداد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال کے فرض شناس ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے زہریلے سانپ سے ڈسے شخص کی جان بچا لی۔

گجومتہ لاہور کے رہائشی 32 سالہ محمد ارشد کو سانپ نے ڈس لیا تھا جسے بیہوشی کی حالت میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مقصود و دیگر عملے نے فوری طور پر متاثرہ مریض کو اینٹی سنیک وینم انجیکشن لگایا۔ جس سے اس کی حالت سنبھل گئی- بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر محمد ارشد کے اہل خانہ نے جنرل ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں