بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد، پولیس نے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کو بی آر بی نہر سے لاش کی اطلاع موصول ہوئی تو واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہونے پر ناقابل شناخت ہو چکی ہے اسکے فنگرز پرنٹس کی مدد سے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہو گی جسکی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔