تین سال سے لاپتہ بیٹی کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

تین سال سے لاپتہ بیٹی کی بازیابی  کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ،3سال سے لاپتہ بیٹی کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سابق فوجی شوکت علی کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرینگی۔۔۔

 عدالت نے ڈی پی او حافظ آباد کو لڑکی بازیاب کرکے پیشِ کرنیکا حکم دے رکھا ہے، درخواست گزار شوکت نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے غلط لڑکی کو پیش کیا یہ میری بیٹی نہیں ،زاہدہ پروین میری بیٹی کو بھگانے والے علی رضا کی ہمشیرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں