ایجوکیشن اتھارٹی کااجلاس،حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کاحکم

 ایجوکیشن اتھارٹی کااجلاس،حکومتی  ہدایات پر عملدرآمد کرنے کاحکم

لاہور(خبر نگار)سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ملک نذیر حسین چھینہ کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی تمام پرائیویٹ ایسوسی ایشن اور بڑے تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری ،تمام اداروں سے 10فیصدبچوں کو مفت تعلیم دینے پرتفصیلی گفتگو اور سکولوں کی طرف سے جاری کردہ لسٹوں کو باقاعدہ طور پر تصدیق کرنے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ، تمام اداروں اور تنظیموں کا رجسٹریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سی ای او کا کہنا تھا کہ مکمل دستاویزات کیساتھ درخواستوں پر بلاتاخیر رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں