عوامی رکشہ یونین کی یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی
لاہور(آن لائن)عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر لاہور پریس کلب سے امریکن قو نصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔۔۔
جس میں رکشہ ڈرائیورز، طلبا، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کو بھارتی درندوں نے جکڑ رکھا ہے ۔بھارت اور اسرائیل دنیا کی سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے بہت خطرناک ہے ۔ بھارت نے بارہا پاکستان پر حملے کئے ، لیکن پاک فوج نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی اور اس کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اگر چند دن مزید امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اب تک انڈیا عبرت کا نشان بن چکا ہوتا۔ہم یوم شہدا پولیس کے موقع پر اپنے فرض شناس پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔