پرانے راوی پل کی خستہ حالی پر ری ماڈلنگ ،بیوٹیفکیشن کا فیصلہ

پرانے راوی پل کی خستہ حالی پر ری ماڈلنگ ،بیوٹیفکیشن کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے مرکزی داخلی راستے پر واقع پرانے راوی پل کی خستہ حالی پر اسکی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے نے پل کی مرمت کے ساتھ ساتھ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر مبنی جدید ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ کے بعد اب راوی پل کو بھی اسی طرز پر جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت راوی پل سے ملحقہ جگہ پر اربن اوسیس بنایا جائے گا، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے گینٹری، جدید ٹریفک سائنیج اور مونومینٹ بھی تعمیر کیے جائینگے ۔نیازی انٹرچینج پر واقع پرانا راوی پل کو اس وقت ٹریفک کے شیدیددباؤ کا سامنا ہے ۔ جگہ جگہ سے اسفالٹ غائب ،سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پل کے جوائنٹس بھی خستہ ہو چکے ہیں۔ صورتحال سے نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پل کے بنیادی ڈھانچے کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پل کی بیوٹیفکیشن کا ڈیزائن بنانے اور فوری طور پر مرمتی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ منصوبے کیلئے 22 کروڑ 53 لاکھ57ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں