کارروائی میں مداخلت پر عدالت سرکاری وکیل پربرہم
عدالتی آداب ہمیں سکھانا پڑیں گے ،آپ ہمیشہ بات کاٹ دیتے :چیف جسٹس یونان کشتی حادثہ کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پرریمارکس
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثہ کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت میں انکوائری کے بغیر مقدمہ درج کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی،ملزم اسلم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ وقوعہ کے مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ،ایف آئی اے نے بغیر انکوائری درخواست گزار کو سہولت کاری کے الزام میں نامزد کیا۔عدالتی کارروائی میں مداخلت پر عدالت کا سرکاری وکیل پر اظہار برہمی،بیان حلفی اور انکوائری کے قانونی طریقہ کار کو مکمل کیوں نہ کیا گیا،کیا عدالتی آداب ہمیں سکھانا پڑیں گے ،آپ ہمیشہ بات کاٹ دیتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ طریقہ درست ہے ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔