دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم متحد:علما کرام
لاہور(سیاسی نمائندہ) دہشت گرد قوم وملک کے دشمن ہیں جن کا انسانیت پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔۔۔
اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمدعثمانی نے مرکز ختم نبوت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمران ڈپلو میسی پالیسی اور امت کے دفاع کے لیے اسوہ حسنہ سے سبق سیکھیں اور ایک ایسا مثالی پرامن ملک بنائیں جو پوری دنیا کے لیے مثال بنے ۔