سی بی ڈی پنجاب کی ‘‘دی سیکنڈ واک کا باضابطہ آغاز
جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ :سی ای او عمران امین
لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) سی بی ڈی واک کی شاندار کامیابی کے بعد پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ااتھارٹی نے سی بی ڈی واک کی کامیابی کے بعد اس کے دوسرے مرحلے دی سیکنڈ واککا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔ یہ نیا منصوبہ لاہور کو ایک جدید، متحرک اور بین الاقوامی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔دی سیکنڈ واک کا تصوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے وژن کے تحت پیش کیا گیا ہے جو لاہور کے شہری ڈھانچے کو جدید معیارات، عالمی سطح کے ریٹیل ماڈلز اور پبلک سپیسز کے نئے رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ منصوبہ اُن کی اس خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ لاہور کو عالمی سطح پر ایک جدید، پُرکشش اور معاشی طور پر مضبوط شہر کے طور پر اجاگر کیا جائے ۔یہ منصوبہ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں واقع ہے ، بالکل سی بی ڈی واک کے پہلو میں اور خوبصورت سی بی ڈی لیک کے ساتھ۔ دی سیکنڈ واک لاہور میں جدید ریٹیل، پریمیئم ڈائننگ، تفریح اور شہری طرزِ زندگی کا ایک نیا مرکز بننے جا رہا ہے ۔ منصوبے کے حوالے سے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہاکہ دی سیکنڈ واک کا آغاز لاہور کو جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شہر بنانے کی ہماری کاوشوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے ۔