3روز :منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ، 694ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)72گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔۔۔
جن میں 694ملزمان گرفتار جبکہ 688مقدمات درج کیے گئے ۔پنجاب پولیس نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں جن میں 907کلو گرام چرس، 445کلو گرام آئس، 79کلو گرام ہیروئن اور 11کلو گرام افیون شامل ہیں۔