ریلوے سٹیشن کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

ریلوے سٹیشن کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے کا سٹیشن کے سامنے پارکنگ وسیٹنگ ایریا کے ڈیزائن کاجائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اورجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ہمراہ تھے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے اطراف تجاوزات ختم کرنے ، عارضی و پختہ سٹرکچر ہٹانے ،ریلوے سٹیشن کے اطراف پارکنگ اور گرین ایریا ڈویلپ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے سامنے پارکنگ و سیٹنگ ایریا کے ڈیزائن کابھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے سڑک کی ری ماڈلنگ بارے بریفنگ دی۔ریلوے سٹیشن کے سامنے لنک سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کرکے ریلوے سٹیشن آنے والے مسافروں کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کو دو شفٹوں میں جاری رکھنے اور تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں