موبائلز سکواڈ زنے 72 گھنٹوں میں 50ملزم گرفتارکرلئے

موبائلز سکواڈ زنے 72 گھنٹوں  میں 50ملزم گرفتارکرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ زکی لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 72 گھنٹوں میں 50ملزم گرفتار کرلئے ۔

گرفتار ملزموں میں 26 اشتہاری، 14 عدالتی مفرور اور 4 عادی مجرم شامل ہیں۔ تمام گرفتاریاں ای پولیس ایپ کی مدد سے کی گئیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کیخلاف کارروائی میں 4 ملزموں کواسلحہ سمیت قابوکرلیاگیا ۔

ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 53 ہزار 614 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6 ہزار 916 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ایس پی موبائلز اختر نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں