پراپرٹی آرڈیننس : 4ہزار مالکان کو قابضین سے چھٹکارا ملا
لاہور(عمران اکبر)صوبہ بھر میں قابضین کے خلاف پی او آئی پی آرڈیننس کے تحت 15 ہزار 702 درخواستیں موصول ہوئیں، 4 ہزار 62 درخواست دہندگان کو قابضین سے چھٹکارا دلوا دیا گیا۔
صوبہ بھر سے موصول ہونے والے 1ہزار 3جائیدادوں کے کیسز کو مسترد کیا گیا۔ 9ہزار 7سو پندرہ زمینوں کے کیسز پر پیش رفت جاری ہے۔ 8 سو 74 پراپرٹیز کی موصول ہونے والی درخواستیں غیر متعلقہ قرار دی گئیں۔ کل 15 ہزار 702 درخواستوں میں سے 48کیسز ٹربیونل کے سپرد کئے گئے۔