رواں سال 5 میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سی ریٹائر

رواں سال 5 میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سی ریٹائر

لاہور (بلال چودھری) رواں سال جولائی میں پانچ میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سیز کی مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے۔

 یو ایچ ایس ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی شامل ہے ، 65 سال سے 70 سال تک عمر کی حد بڑھانے کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ، نئے وائس چانسلر کی تعیناتی میں عمر حد 65 سال برقرار ہے ، ذرائع کے مطابق نئے میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سی لگنے کے خواہشمند افراد نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں