وائلڈ لائف کے 5 میٹ سپلائرز اور سمگلرز گرفتار
لاہور (اے پی پی)محکمہ جنگلات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے وائلڈ لائف کے پانچ میٹ سپلائرز اور سمگلرز گرفتار کر کے ان سے 10 زندہ تیتر۔۔۔
درجنوں زندہ جنگلی بیبلرز،ایک الو، دو زندہ بندر،45 ذبح شدہ جنگلی بیبلرز اور درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ بٹیر برآمد کر کے ملزمان گوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان کے مطابق زندہ جنگلی بیبلرزاور الو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیئے ،بندر ہیڈ سلیمانکی وائلڈ لائف پارک منتقل کئے ۔