ہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی پرکیس کی سماعت کل ہوگی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی پرکیس کی سماعت کل ہوگی ۔جسٹس تنویر شیخ سماعت کرینگے ۔عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو طلب کررکھاہے ۔۔
عالیہ شہزادی نے اپنے خاوند عبدالرحمن کی بازیابی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعدد درخواستوں کے باوجود بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ عدالت بازیاب کرانے کا حکم دے ۔ گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر غیور عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے ۔